اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی ، ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ماڈل ٹا ئون اور کینٹ ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں قیامِ امن، سروس ڈیلیوری اور پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیر ملکی قونصلیٹس سمیت اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ مارکیٹس بند کرنے کے اوقاتِ کار سے متعلق ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد یقینی بنانے پر زور دیا گیاسی سی پی او لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وڑن کے مطابق تھانہ کلچر میں بہتری لانے، پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بلا امتیاز کارروائی کرنے جبکہ موٹر سائیکل چوری و نقب زنی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔مزید بر آں، اجلاس کے دوران ایس ایچ او برکی محمد عمران نواز کے والدین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ڈی آئی جی عمران کشور، ڈی آئی جی ذیشان رضا، ایس ایس پی توقیر محمد نعیم، ماڈل ٹا ئون و کینٹ ڈویڑنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز نے اجلاس میں شرکت کی۔