اسسٹنٹ و ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی،سکول کھولنے پر سخت کارروائی ہوگی:نوٹیفکیشن
لاہور(خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر سختی سے عملدر آمد کا حکم دیا گیا ہے۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے چھٹیوں کے حوالے سے واضح نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق تعطیلات کے دوران کسی بھی سرکاری یا نجی سکول کے کھلنے پر پابندی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں سکول کھولنے پر سخت کارروائی ہوگی، خلاف ورزی پر متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی و تادیبی ایکشن کیا جائے گا، اسسٹنٹ و ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور بھر میں سکولوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا، نوٹیفکیشن پر فوری عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔