اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے کا دعوی کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔ صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدیدارکو دعوت نامہ آیا ہے؟ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جارہے ہیں۔