تھانہ کوٹ لکھپت کے ایس آئی شوکت کی نیند کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، کارروائی کا امکان
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈیوٹی کے دوران تھانیدار کے خراٹے ،تھانہ کوٹ لکھپت کے ایس آئی شوکت کی دوران ڈیوٹی نیند کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں اپنے فرائض سے غافل پایا گیا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایس آئی شوکت دوران ڈیوٹی آرام کی نیند لے رہے ہیں، جبکہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی شوکت تھانہ کوٹ لکھپت میں تعینات ہیں اور دوران ڈیوٹی نیند کے مزے لینے پر انہیں سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔