سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھانیدار چل بسا

لاہور(کرائم رپورٹر)مال روڈ پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر اسلم تھانہ سبزہ زار آپریشن ونگ میں تعینات تھے اور مال روڈ پر سکیورٹی کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت بگڑ گئی۔سب انسپکٹر اسلم کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جان کی بازی ہار گیاسب انسپکٹر اسلم کی وفات پر پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔