کانسٹیبل عدنان ناصر ، محمد بلال جاوید کو 15،15 لاکھ جاری کئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے بہادر جانبازوں کے علاج کیلئے37 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راولپنڈی کے کانسٹیبل عدنان ناصر ،بہاولپور کے کانسٹیبل محمد بلال جاوید کو 15،15 لاکھ ، لاہور پولیس کے کانسٹیبل عامر محمود کو اڑھائی لاکھ روپے ،ڈی جی خان کے ہیڈ کانسٹیبل محمد نصر آ، ملتان کے محمد فاروق ، لودھراں کے محمد اسماعیل، گوجرانوالہ کے محمد عرفان محمد نوید کو سی سی ون سرٹیفکیٹ اور طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔