ذیشان، منیب سے درجنوں بوتلیں برآمد، ایس پی کینٹ نے مقدمہ درج کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ہے۔ مصطفی آباد کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او مصطفی آباد سید شبہیہ رضا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر شراب کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم ذیشان اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان ذیشان خان اور منیب احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔