پی ٹی آئی کا رشتہ نہ ہوتا تو کوئی میری مخالفت نہ کرتا:شیر افضل مروت

 پی ٹی آئی کا رشتہ نہ ہوتا تو کوئی میری مخالفت نہ کرتا:شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا پی ٹی آئی سے رشتہ نہ ہوتا، تو کوئی شخص بھی ان کے خلاف بات کرنے کی جرات نہیں کرتا۔

 انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان کے خلاف بات کرے گا تو وہ جواب دیں گے۔شیر افضل مروت نے ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں جو ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات سے حکومت کی سنجیدگی کا اشارہ ملتا ہے، جو ملک کے مسائل کو حل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں سیاسی افہام و تفہیم ضروری ہے اور اس کے لیے مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔