افسوس ہوتا ہے جو حکومت قربانی دے کر بنائی، وہی ہمارے مقدمات میں جواب جمع نہیں کر رہی: شیر افضل مروت

افسوس ہوتا ہے جو حکومت قربانی دے کر بنائی، وہی ہمارے مقدمات میں جواب جمع نہیں کر رہی: شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ہماری حکومت، جس کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں، وہی ہمارے خلاف مقدمات میں جواب جمع نہیں کرا رہی۔

 انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف صوبائی حکومت کی طرف سے کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں اور وہ دو سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وہ ان جعلی مقدمات سے نہیں ڈرتے اور ان کا موقف واضح ہے کہ ان پر 9 مئی کے کسی مقدمہ کا الزام نہیں، بلکہ تمام مقدمات اس کے بعد کے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان کے حوالے سے ایک جرگہ تشکیل دیا گیا ہے، جس سے صوبے کے عوام اور حکومت کا مؤقف سامنے آئے گا اور یہ ایک اچھی کوشش ہے۔