پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں: شیر افضل مروت

پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں: شیر افضل مروت

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں، اور وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے ان کے خلاف 36 مقدمات درج کروائے، جن کی وجہ سے وہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے ان مقدمات سے متعلق تحریری رپورٹ ہی جمع نہیں کی، جس کی وجہ سے قانونی کارروائیاں التوا کا شکار ہو رہی ہیں۔شیر افضل مروت نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ ادوار میں درج بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔