لاہور میں پالتو شیر کے ساتھ ویڈیو بنانے کی کوشش میں نوجوان زخمی، بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ

لاہور میں پالتو شیر کے ساتھ ویڈیو بنانے کی کوشش میں نوجوان زخمی، بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ایک بریڈنگ فارم پر پالتو شیر کے ساتھ ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والے نوجوان عظیم کو شیر نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اس کے چہرے، کندھے اور بازو پر زخم آئے۔

 نوجوان کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔ پنجاب وائلڈلائف کے ڈی جی نے بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی اور لائسنس کی منسوخی کی ہدایت کی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان عظیم پنجرے میں بند شیر کے قریب جا کر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس واقعے کے بعد پنجاب کابینہ نے شہری آبادیوں میں شیر جیسے بڑے جانور رکھنے اور ان کے ساتھ ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کے لیے نئے قوانین منظور کیے ہیں۔ ان قوانین کے تحت، شیر رکھنے کے لیے لائسنس کی فیس 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور بگ کیٹس کو وائلڈلائف ایکٹ 1974 کے شیڈول 2 میں شامل کیا گیا ہے۔پنجاب کابینہ نے ان ترامیم کی منظوری دی ہے، تاہم گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔