گورنر پنجاب کا لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب 28 جنوری تک مؤخر

گورنر پنجاب کا لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب 28 جنوری تک مؤخر

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرنے کا پروگرام 20 جنوری کو ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، اس خطاب کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی وکلاء کے ممکنہ ردعمل کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ہے۔ابتداء میں یہ خطاب لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال ایڈیٹوریم ہال میں دوپہر ایک بجے مقرر تھا، لیکن اب یہ پروگرام 28 جنوری کو طے کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب 28 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر لائرز گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے وکلاء میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ بار اور پیپلز لائرز فورم لاہور ڈویژن کے عہدیداروں نے گورنر پنجاب کو لاہور ہائیکورٹ بار میں آنے کی دعوت دی تھی، جس کا مقصد وکلاء کی حوصلہ افزائی اور انہیں متحرک کرنا ہے۔