ایس پی آپریشنز صدر عبداللہ عمران کیس، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس افسران کی بار بار لاہور ہائیکورٹ طلبی

ایس پی آپریشنز صدر عبداللہ عمران کیس، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس افسران کی بار بار لاہور ہائیکورٹ طلبی

لاہور ہائیکورٹ میں ایس پی آپریشنز صدر عبداللہ عمران سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اعلیٰ پولیس افسران کی مسلسل پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 بار بار عدالتی طلبی کے باعث آئی جی پنجاب سمیت سینئر پولیس حکام کو عدالت میں پیش ہونا پڑ رہا ہے، جبکہ عدالتی کارروائی کے دوران ایس پی عبداللہ عمران عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں ایس پی آپریشنز صدر عبداللہ عمران کے معاملے پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی طلبی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کیس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور آر پی او لاہور متعدد مرتبہ عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی آپریشنز صدر عبداللہ عمران کی مبینہ ناقص کارکردگی کے معاملے پر سی سی پی او لاہور کو دوسری مرتبہ عدالت میں طلب کیا گیا، جبکہ آئی جی پنجاب عبدالکریم بھی اب تک دو مرتبہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہو چکے ہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران ایس پی عبداللہ عمران سے متعلق معاملے پر وضاحت طلب کی گئی، تاہم وہ عدالت کو مطمئن کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اس صورتحال کے باعث پولیس کے اعلیٰ افسران کو بار بار عدالت میں پیش ہو کر جواب دینا پڑ رہا ہے۔کیس میں مسلسل پیشیوں کے باعث پولیس کے سینئر حکام کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اعلیٰ پولیس افسران کی طلبی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔