پی ایم ایس :دوسرے مرحلے کے امتحانات 5ڈویڑنز میں شروع

6513امیدوار ، حاضری 76فیصد رہی ، 3فروری تک امتحانات ہونگے 
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پی ایم ایس دوسرے مرحلے کے پہلے روز لاہور سمیت پنجاب کی پانچ ڈویڑنز میں امتحانات کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن محمد عبدالعزیز نے امتحانی مرکز کا وزٹ کیا ہے۔ اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے 6513امیدوار دوسرے مرحلے کے امتحانات دے رہے ہیں۔پی ایم ایس دوسرے مرحلے کے امتحانات لاہور سمیت 18 جنوری سے پنجاب کی پانچ ڈویڑنز میں لیے جا رہے ہیں جو کہ تین فروری تک جاری رہیں گے۔اس موقع پر چیئرمین نے امتحان مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر امتحانات کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔چیئرمین نے امیدواروں سے بات چیت بھی کی اور بہترین انتظامات پر متعلقہ عملے کو شاباش دی۔پی ایم ایس امتحانات کے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر حاضری تقریبا ً76 فیصد رہی۔لاہور کے امتحانی مرکز میں 3557 امیدوار امتحانات دے رہے ہیں۔لاہور کے علاوہ سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی میں امتحانات ہو رہے ہیں