پی ایم ایس پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان ،6513امیدوار کامیاب

لاہور (آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ، جنرل نالج سو نمبر لازمی پرچے میں6513امیدوار کامیاب رہے ۔پی ایم ایس کے امتحانات میں21ہزار6 امیدواررجسٹرڈ تھے، پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدوار اب پی ایم ایس کے دوسرے مرحلے کے امتحانات دینے کے اہل ہوں گے۔ تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی سات ڈویژنز کے امتحانی سینٹرز میں ہوں گے، جن میں فیصل آباد، سرگودھا،ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے دوسرے مرحلے کے امتحانات دینے کی تاریخ 18 جنوری مقرر ہے۔