خیبر پختونخوا حکومت کا امپورٹڈ گندم ریلیز کرنے کا فیصلہ

 77,762 میٹرک ٹن درآمد شدہ گندم گوداموں میں موجود ہے 
  پشاور (خصوصی رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے امپورٹڈ گندم ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی زیر صدارت درآمد شدہ گندم کی ریلیز پالیسی پر اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ثاقب رضا اسلم نے امپورٹڈ گندم ریلیز پالیسی کے مختلف پہلو ئوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں 77,762 میٹرک ٹن درآمد شدہ گندم مختلف گوداموں میں ذخیرہ ہے جس کی باقاعدہ ریلیز کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 کلوگرام گندم 2400 روپے کی قیمت کے حساب سے صوبے کے متعلقہ ضلع کی فعال فلور ملز کو فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلیز کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔گوداموں میں گندم کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔