خیبر پختونخوا : گندم کوٹہ جاری کرنے کی منظوری،کلو آٹے کی سرکاری قیمت مقرر

صوبے کی فلور ملوں کو  یومیہ  2 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی:فوڈ ڈائریکٹوریٹ
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے 2026 کے لئے   گندم کوٹہ جاری کرنے کی منظوری اور  فی کلو آٹے کی سرکاری قیمت مقرر کر دی   ۔ محکمہ خوراک  کے مطابق صوبے کی فلور ملوں کو  یومیہ  2 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے صوبے کے تمام اضلاع کیلئے   گندم کا یومیہ کوٹہ جاری کر دیا  ۔ فلور ملوں کو گندم 11 ہزار 200 روپے فی 100 کلو کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔سرکاری گندم کے اجرا کے بعد 20 کلو آٹے کی ایکس مل قیمت 2500 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ اس کی ریٹیل قیمت 2520 روپے ہو گی