امپورٹڈ موبائل فونز کی تعداد میں کمی

   جنوری تا ستمبر 2024کے دوران10لاکھ 16ہزار موبائل فون بیرون ممالک سے منگوائے،پی ٹی اے 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سال 2016سے 2024تک مقامی سطح پر تیار کیے گئے موبائل فونز کی تعداد 2لاکھ سے بڑھ کر 2کروڑ تک پہنچ چکی ہے جب کہ اس دوران بیرونِ ممالک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال جنوری سے ستمبر تک پاکستان میں 2کروڑ 25لاکھ 90ہزار موبائل فون تیار کیے گئے جب کہ اسی عرصہ کے دوران 10لاکھ 16ہزار موبائل فون بیرون ممالک سے منگوائے گئے ہیں۔مقامی سطح پر تیار کیے گئے موبائل فونز میں سے ایک کروڑ 39لاکھ سمارٹ فونزہیں جن میں 2جی موبائل فونز کی تعداد 80لاکھ 7ہزار ہے۔بیرونِ ممالک سے درآمد کیے گیے موبائل فون میں ایپل کمپنی کے آئی فون اور سام سنگ کے مہنگے موبائل فونز شامل ہیں۔