لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس میں کانسٹیبلان/خواتین کانسٹیبلان اور درجہ چہارم کی مختلف اسامیوں پر بھرتی کیلئے فارم جمع کرانے کا عمل جاری ہے ،پولیس حکام کے مطابق لاہور پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جنوری جبکہ پنجاب پولیس میں درجہ چہارم کی اسامیوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر کی گئی ہے، بھرتی کے خواہشمند افراد بھرتی فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ایس پی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لاہور میں امیدوار مقررہ تاریخ تک فارم جمع کرا سکتے ہیں۔