انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی کی آج آخری تاریخ ، دفاتررات 8بجے تک اوپن

اسلام آباد (آئی این پی )انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 31اکتوبر(ہفتہ) آخری تاریخ ہے ۔اس سلسلے میں ایف بی آر کے تمام بڑے ٹیکس دفاتر میں کام کے اوقات بڑھا دئیے گئے۔جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کے تمام بڑے ٹیکس دفاتر آج ہفتہ 31 اکتوبر کو رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر، علاقائی ٹیکس دفاتر میں کام کے اوقات بڑھا دئیے گئے۔تمام ایل ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز کو آج رات 8 بجے تک کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا گیا، ایف بی آر نے ہفتے کے روز ٹیکس دفاتر میں اضافی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔