الرحمن گارڈن فیز7میںبیلٹنگ کی تقریب‘میاں محمد مشتاق نے افتتاح کیا شرکاء کی بار بی کیو سے تواضع

 افتتاحی تقریب میں   میاں عبدالرزاق ،میاں ولید رزاق اور احمد ساہی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے  شرکت کی‘ ڈیلرز کا الرحمن ڈویلپرز کی کاوشوں کو خراج تحسین 

 ڈویلپمنٹ چارجز  نہ دینے والے کسٹمرز کیلئے بھی بیلٹنگ  ‘میاں محمد مشتاق نے منصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کرنے پر ڈائریکٹر میاں عبد الرزاق کو  سراہا اور ڈویلپرز کی تاریخ کا بہترین قدم قرار دیا
کوئی یہ نہیں کہہ سکتا  الرحمن ڈویلپرز نے جو وعدہ کیا وہ  پورا نہیں کیا ‘اللہ کے نبی کا فرمان ہے اپنا سودا  دکھا کر اور بتا کر فروخت کرو: چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق کی گفتگو

لاہور(کرائم رپورٹر)الرحمن ڈویلپرز کے زیر اہتمام، الرحمن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی فیز 7 کی بیلٹنگ  کی تقریب  کا اہتمام فیز 7 میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں مشتاق تھے جنہوں نے بیلٹنگ کا افتتاح کیا جس میں بلاک سی ڈی بیورلے ہلز بلاک ، سیکٹر 42 اور رومن بلاک شامل ہے شرقپور روڈکی پرائم لوکیشن پر موجود بہترین لوکیشن کی حامل الرحمن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی فیز 7 میں مسلسل گروتھ جاری ہے جہاں ایک اور سنگ میل عبور ہوا اور ڈویلپمنٹ چارجز بھی نہ دینے والے کسٹمرز کے لئیے بیلٹنگ کر دی گئی فیز 7 میں ہونے والی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں مشتاق نے منصوبے کو وقت سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر ڈائریکٹر الرحمن گارڈن میاں عبد الرزاق کو نا صرف سراہا بلکے اسے ڈویلپرز کی تاریخ کا بہترین قدم قرار دیااس موقع پر ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق نے فیز 7 کی بیلٹنگ کے پراسس پر بریفنگ دی اور  جزئیات بارے آگاہ کیابیلٹنگ کے مختلف مراحل کا افتتاح میاں مشتاق ،  میاں عبدالرزاق ،میاں ولید رزاق اور احمد ساہی صاحب کی جانب سے کیا گیا جسے حاضرین نے تالیاں بجا کر سراہا‘اس موقع پر گفتگو کرتے ہوـئے میاں محمد مشتاق نے کہا الرحمن ڈویلپرز نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیکا‘کوئی یہ نہیں کہہ سکتا وعدہ پورا نہیں کیا گیا‘حدیث پاک بھی ہے اپنا سودا  دکھا کر اور بتا کر فروخت کرو‘اس موقع پر تشریف لانے والے ڈیلرز حضرات نے نا صرف الرحمن ڈویلپرز کی کاوشوں کو سراہا بلکے ہمیشہ کی طرح منصوبہ کو بہترین عملی جامہ پہنانے پر مشکور بھی نظر آئے دسمبر کی خوشنما دھوپ میں ہونے والی الرحمن گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی فیز 7 کی تقریب میں ڈیلرز اور کسٹمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی  جن کے لئیے باربی کیو کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا