الرحمن گارڈن فیز2کے ہزاروں رہائشیوں کیلئے سوئی گیس کا تحفہ چیئرمین میاں محمد مشتاق نے منصوبے کاافتتاح کردیا۔۔

خصوصی تقریب الرحمن چوک میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی الرحمن ڈویلپرزکے چیئرمین میاںمحمد مشتاق اور ڈائریکٹرمیاں عبدالرزاق تھے‘شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
یہ اہم سنگ میل ہے جو وعدہ کیا تھا  وہ پورا کردیا:میا ں محمد مشتاق‘پوری کوشش ہوتی ہے  اپنی ٹیم کیساتھ بہترین کام کوجاری رکھیں:میاں عبدالرزاق کی تقریب میں گفتگو

لاہور(رپورٹ:کاشف بٹ‘عکاسی:زبیر محفوظ)الرحمن گارڈن فیز2میں سوئی گیس  پائپ لائن بچھانے کے  منصوبے کا افتتاح کردیا گیا‘28کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی جس سے الرحمن گارڈن کے مکینوں کو سوئی گیس کی سہولت میسر آجائے گی‘اس سلسلے میں خصوصی تقریب الرحمن چوک میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی الرحمن ڈویلپرزکے چیئرمین میاںمحمد مشتاق اور ڈائریکٹرمیاں عبدالرزاق تھے‘تنویر باجوہ‘اقبال یوسف اور مکینوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی‘اس موقع پر بکروں کا صدقہ دیا گیا‘مکینوں نے مہمان خصوصی میاں محمد مشتاق اور میاں عبدالرزاق پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں‘اس موقع پر الرحمن گارڈن فیز 2 میں میلے کا سماں پیدا ہو گیا ‘لرحمن ڈویلپرز اور پبلک نیوز کے چیئرمین میاںمحمد مشتاق نے  اس پرمسرت موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا یہ اہم سنگ میل ہے جو وعدہ کیا تھا آج وہ پورا کردیا۔ڈائریکٹر الرحمن گارڈن میاں عبدالرزاق نے کہاپوری کوشش ہوتی ہے  اپنی ٹیم کیساتھ بہترین کام کوجاری رکھیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما پیر اشرف رسول نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔انہوں نے چیئرمین الرحمن گارڈن کی اس کاوش کو سراہا۔4 سے 6 ماہ میں 28 کلومیٹر لمبی لائن بچھا کر ہزاروں گھروں کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی