کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، پی ای سی ایچ ایس اوردیگرعلاقوں میں بجلی بند ہوگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے متعدد گرڈ سٹیشن ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں بجلی بند ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ٹرپنگ کی وجہ سے کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، پی ای سی ایچ ایس، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بجلی بند ہوگئی۔جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کردیا گیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی نارمل ہے، لسبیلہ اور بلدیہ میں سپلائی بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔