چیچہ وطنی: ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 بھائی جاں بحق

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں کمالیہ کے رہائشی 2 بھائی سبزی کا کام کرتے تھے۔ گزشتہ شب وہ موٹر سائیکل پر ساہیوال جا رہے تھے کہ سیال جھنگی ہڑپہ روڈ کے قریب ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی شخص اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔