غزہ(آئی این پی)سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے جنگ بندی معاہدے پر فلسطینیوں کو مبارکباد دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، یہ معاہدہ مئی2024 میں تجویز معاہدے کی ناقابل تبدیل صورت ہے جسے اسرائیل نے قبول کیا، جنگ بندی کا مطلب ہے اسرائیل وہ حاصل نہیں کر سکا وہ جو چاہتا تھا۔نعیم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ ریاستِ لبنان سے بھی کہوں گاہمارے صبر کا امتحان مت لیں، لبنان اسرائیل کی طرف سے خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔