رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 13مغوی مزدوربازیاب

ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کا محاصرہ کیا تو اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، ڈی پی او
 رحیم یار خان (آئی این پی ) رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرکے 13مزدوروں کو بازیاب کرالیا۔ڈی پی او کے مطابق اغواء کار ڈاکوئوں نے بھونگ کے علاقے سے آم کے باغات میں کام کرنے والے 13مزدوروں کو اغواء کر لیا تھا اور کچے کی طرف لے کر فرار ہوگئے تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ سرکل بھونگ اور صادق آباد پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کا محاصرہ کیا تو اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں، جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کی مدد لی گئی۔