موٹرسائیکل سواروں کی ناکے پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں صدام مارا گیا
پلی پکا لاڑاں میں صادق آباد کا رہائشی ڈاکو زاہد بھائیو ہلال، الگ الگ مقدمات درج
رحیم یارخان، صادق آباد، لیاقت پور (خصوصی رپورٹ)ناکے توڑ کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی پولیس پر جان سے مارنے کیلئے فائرنگ‘ جوابی فائرنگ میں دوڈاکو مارے گئے گذشتہ شب پہلا پولیس مقابلہ ملک پور کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ناکہ بندی پر موجود سب انسپکٹر منظوراحمد نے موٹرسائیکلوں پر سوار 4مشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جو ناکہ توڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تاہم تعاقب اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں جتوئی مظفرگڑھ کا رہائشی پولیس کو مقدمات میں مطلوب ڈاکو صدام ملک ماراگیا جس کے قبضہ سے پولیس نے رائفل برآمد کی جبکہ دیگر ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔دوسرا پولیس مقابلہ اکرم والی پلی پکالاڑاں کے علاقہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکلوں پر سوار 4مشکوک افراد کوپولیس نے روکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ توڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں صادق آباد کا رہائشی ایک ڈاکو زاہد بھائیو ماراگیا جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقابلوں کے دوران مارے جانیوالے ڈاکوؤں اور فرار ساتھیوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔