سیاسی مسائل کا حل سیاسی جماعتوں نے ہی نکالنا ہے، اپیلیں نمبر کے مطابق لگیں گی،مشیروزارت قانون وانصاف
اسلام آباد(آئی این پی)مشیروزارت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلا سکتی۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی جماعتوں نے ہی نکالنا ہے، مذاکرات کے معاملات پر غوروفکر کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی کیسزنمبروائز ہی چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عطاتارڑ نے پی ٹی آئی کی اپیل سے متعلق درست بات کی، قانون اورآئین سب کیلیے برابرہے، کوئی شک نہیں 190ملین پائونڈ اوپن اینڈشٹ کیس ہے،26ویں آئینی ترمیم میں بھی طے ہوا تھا اپیلیں نمبر کے مطابق لگیں گی۔پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلا سکتی، ان کے رابطوں سے متعلق ہمیں کوئی پریشانی نہیں، پی ٹی آئی کا پہلا مطالبہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے، پی ٹی آئی کے مطالبات دیکھنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔