حکومت آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد مزیدریلیف منتقل کرے گی،بیرسٹرعقیل

 129ارب روپے کی سبسڈی دے کر حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کیا،وزیرمملکت
اسلام آباد(آئی این پی )وزیرمملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد عوام کو مزیدریلیف منتقل کرے گی ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے 129ارب روپے کی سبسڈی دے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ریلیف عوام کو منتقل کریں گے۔حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی۔حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کو بتایا کہ عوام کو سبسڈی فراہم کرنا ضروری ہے۔