پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان جاری تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے، جہاں دونوں کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق مختلف دعوے سامنے آرہے ہیں۔
علیحدگی کے بعد ثانیہ اشفاق کی جانب سے عماد وسیم اور ان کے خاندان پر متعدد الزامات عائد کیے جاچکے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عماد وسیم کا موازنہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے کرنا شروع کردیا۔تاہم ثانیہ اشفاق نے اس موازنے سے اتفاق نہیں کیا۔ اپنے مؤقف میں انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی ازدواجی زندگی میں مسائل ضرور رہے ہوں گے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے بیٹے کو نہیں چھوڑا اور وہ آج بھی اس کی زندگی کا حصہ ہیں۔ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ اس کے برعکس عماد وسیم اپنے بچوں کی پروا نہیں کرتے۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دونوں کے درمیان جاری تنازع اور ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بحث شروع ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق مختلف دعوے سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہے ہیں، تاہم سامنے آنے والے بیانات فریقین کے اپنے مؤقف پر مبنی ہیں۔