انٹر سالانہ امتحان،داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

لاہور(خصوصی رپورٹ)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کیلئے داخلہ فارمجمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔یکم رمضان المبارک بینک تعطیل کی وجہ سے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی۔ اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 19 کی بجائے 20 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔دو گنا فیس کے ساتھ 3 مارچ تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا۔تین گنا فیس کے ساتھ 13 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔