نویں جماعت رجسٹریشن شیڈول میں توسیع، بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 جون مقرر

لاہور (آن لائن)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نویں جماعت کی رجسٹریشن کے شیڈول میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیٔرمین کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سیشن 2026-2028 کے باقاعدہ طلبہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت نویں جماعت میں بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 جون 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ طلبہ 25 اپریل سے 22 جون تک بغیر کسی اضافی فیس کے اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔ مزید برآں 600 روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 23 جون سے 7 جولائی 2026 تک جمع کروائے جا سکیں گے