فون چارجنگ پر لگاتے کرنٹ سے لڑکا ہلاک

15سالہ فرحان والدین کی اکلوتی اولاد تھی، سپرد خاک کردیا گیا ، باپ بھی چندروزقبل انتقال کرچکا
کسووال(خصوصی رپورٹ)موبائل فون چارجنگ کیلئے لگاتے کرنٹ لگنے سے 15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کسووال کے نواحی گا ئوں 39 چودہ ایل میں 15 سالہ محمد فرحان ولد محمد رمضان گزشتہ روز اپنا موبائل فون چارج پر لگا رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگ گیا۔ محمد فرحان کا والد بھی چند روز قبل انتقال کر چکا ہے جبکہ محمد فرحان والدین کی اکلوتی اولاد تھی۔ محمد فرحان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں ،سسکیوں کے ساتھ سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔