پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار کی سطح کو دوبارہ حاصل کر گیا ہے۔
ہنڈریڈ انڈیکس 1915 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 174,085 پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ گزشتہ روز یہ 172,170 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 279.55 روپے پر آ گیا ہے، جو کہ گزشتہ روز 279.57 روپے تھا۔