سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 157,020 کی سطح عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 157,020 کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کی خبر کے بعد سرمایہ کاروں کی سرگرمی میں اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 842 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 157,020 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ روز یہ انڈیکس 156,177 کی سطح پر بند ہوا تھا۔