بل گیٹس کا انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

نئی دہلی (آئی این پی )گیٹس فائونڈیشن  کے بانی بل گیٹس نے انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بل  گیٹس نے نئی دہلی میں جاری انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں خطاب سے دستبرداری اختیار کر لی  ، جس کے بعد اس فیصلے کے وقت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ پیش رفت امریکا میں حالیہ جاری ہونے والی تحقیقاتی دستاویزات اور جیفری ایپسٹین سے متعلق تنازع کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔گیٹس فائو نڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے  کیا گیا تاکہ چھ روزہ سمٹ میں توجہ مصنوعی ذہانت اور پالیسی مباحث تک مرکوز رہے،