بیجنگ(یواین پی)چین کے شہر تھیان جن میں عالمی پائیدار نقل و حمل سمٹ فورم کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق روس، پاکستان اور آذبائیجان سمیت 20 ممالک اور علاقوں کے تیس سے زیادہ مہمانوں نے عالمی پائیدار نقل و حمل کی ترقی اور تعاون کے فریم ورک دستاویزات، عالمی پائیدار نقل و حمل کی ترقیاتی رپورٹ اور عالمی پائیدار نقل و حمل کے بہترین پریکٹس سمیت تین موضوعات پر بات چیت کی۔