نئی دہلی (آئی این پی ) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو بھارت سے متعلق تبصرے پر تنقید کا سامنا ہے ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بل گیٹس نے حال ہی میں ریڈ حوفمین کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس میں ہونے والی بات چیت کے کچھ حصے سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئے۔ایک موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ انڈیا لیبارٹری کی طرح ہے جہاں مختلف چیزوں پر تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ پوڈ کاسٹ میں بل گیٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا ایک ایسے ملک کی مثال ہے جہاں بہت کچھ ایسا ہے جو مشکل ہے۔