ہنگری حکومت کیف کے ساتھ کشیدہ تعلقات،یورپی یونین کے اندر ماسکو کی ہمدرد حکومت سمجھی جاتی ہے،یوکرینی صدر
واشنگٹن (آئی این پی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر انہیں دعوت دی جاتی ہے تو وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہنگری میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے تیار ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ اور پوتن نے کہا ہے کہ وہ ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ میں ملاقات کریں گے۔