ابوظہبی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات(یو اے سی ) نے رمضان المبارک میں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا۔اماراتی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک میں 3 ہزار 296 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دبئی کی جیلوں سے ایک ہزار 856 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیدی گئی ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق رمضان میں قیدی نئی زندگی کا آغاز کر سکیں گے۔ رہائی پانے والے قیدیوں کے واجب الادا قرض اماراتی صدر ادا کریں گے۔