ایران میں سیاسی اور عقیدہ کی بنیاد پر قید افراد کی رہائی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے
تہران (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ نے ایران میں سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان بیان میں کہا گیا ہے تمام سیاسی افراد کی مسلسل قید تشویش ناک بات ہے۔ ہم اسلامی جمہوریہ ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فورا ان قیدیوں کو رہا کیا جائے۔امریکی محکمہ خارجہ نے زور دیا کہ ایران میں سیاسی اور عقیدہ کی بنیاد پر قید افراد کی رہائی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔