جزیرے میں بلیک آئوٹ نے کیوبا میں زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا
ہوانا(آئی این پی )کیوبا کی حکومت نے 2,010 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے تیل کی ناکہ بندی اور حملے کی دھمکی سے حکومت پر شدید دبائو ڈال رہی ہے۔جزیرے بھر میں بلیک آئوٹ نے کیوبا میں زندگی کو تقریبا مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ معافی مقدس ہفتے کے سلسلے میں ایک "انسان دوستی کے اشارے" کے طور پر ہے