نئی پابندیاں، مسجد اقصی میں جمعہ کیلئے صرف 10 ہزار نمازیوں کی اجازت

 وہی فلسطینی نمازی داخل ہو سکیں گے جو پیشگی اجازت نامہ حاصل کریں گے
قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصی کے امام کو ایک ہفتے کیلئے بیدخل کردیا
12 سال تک کے بچوں کو قریبی رشتہ دار کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی
مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینی نمازیوں کے لئے  جمعہ کی نماز کے موقع پر مسجد الاقصی میں حاضری محدود کرتے ہوئے تعداد 10 ہزار مقرر کر دی  ۔ یہ پابندیاں رمضان المبارک کے آغاز پر نافذ کی گئی ہیں۔اسرائیلی ادارے کوگات کے بیان کے مطابق صرف وہی فلسطینی نمازی داخل ہو سکیں گے جو پیشگی خصوصی اجازت نامہ حاصل کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مردوں کے لیے کم از کم عمر 55 سال، خواتین کے لیے 50 سال جبکہ 12 سال تک کے بچوں کو قریبی رشتہ دار کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی