اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصی پر پھر دھاوا، نمازیوں کے داخلے پر مزید پابندیاں

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصی پر ایک بار پھر دھاوا بول دیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے نمازیوں کے داخلے پر پابندیوں میں مزید سختی کر دی، لگاتار اشتعال انگیزی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، پولیس کی بھاری نفری مسجد اقصی کے احاطے میں داخل ہوگئی۔مشرقی مقبوضہ بیت المقدس  میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کی مسلسل بے حرمتی کی گئی