لاکھوں مسلمان روایتی طور پر مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران مسجد اقصی کے ارد گرد فورس تعینات کی جائے گی جبکہ فلسطینیوں نے اسرائیل پر احاطے میں پابندیاں عائد کرنے کا الزام لگایا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادار کے مطابق رواں ہفتے شروع ہونے والے ماہِ مقدس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں مسلمان روایتی طور پر مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں، مذہب اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام سمجھی جانے والی یہ مسجد یروشلم شہر کے مشرقی حصے میں واقع ہے جس پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا اور بعدازاں ساتھ ملا لیا تھا