موسمیاتی موافقت اور لچک کے منصوبوں پر پاک جرمن شراکت داری مضبوط کرنے کا عزم
اسلام آباد ( آن لائن )وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی میں میں جرمنی کی سفیر اینا لیبل کی وفاقی وزیر مصدق ملک سے ملاقات کی، جس میں موسمیاتی اقدامات، صوبائی ہم آہنگی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزارت کی جانب سے موسمیاتی موافقت اور لچک سے متعلق جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جن میں جرمن ادارے Deutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit (جی آئی زیڈ) کے ذریعے جاری اقدامات بھی شامل ہیں۔ جرمن سفیر نے موسمیاتی اقدامات اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی کے فروغ کے لیے وزارت کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔اجلاس میں منصوبہ CISTA پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی اور مربوط موسمیاتی خدمات (Integrated Climate Services) اور جدید ڈیٹا مینجمنٹ سسٹمز کے فروغ پر زور دیا گیا