بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ حملہ کیس کا اہم کردار عامر عرف تانبا انتقال کر گیا

لاہور(آئی این پی)بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر 2013 میں جیل میں ہونے والے حملے میں نامزد ملزم عامر سرفراز عرف عامر تانبا کا انتقال ہوگیا۔ عامر تانبا اس ہائی پروفائل کیس میں عدالت سے بری ہو چکا تھا، جس کے بعد 2024 میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق عامر سرفراز عرف عامر تانبا کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز تھی۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج انتقال کر گیا۔