لندن(آئی این پی )برطانیہ کے وزیراعظم اینڈی برنہم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بڑے عوامی ریلیف پیکیج کے تحت گھریلو بجلی کے بلوں پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی )ختم کرنے کا اعلان کردیا۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم اکتوبر 2026 سے گھریلو بجلی کے بلوں پر عائد 5 فیصد وے اے ٹی ختم کرکے اسے صفر فیصد کردیا جائے گا۔ اس اقدام کا اطلاق آئندہ آف جیم پرائس کیپ کے نفاذ سے قبل ہوگا تاکہ صارفین کو فوری ریلیف مل سکے۔ حکومتی بیان کے مطابق اس فیصلے سے اوسط صارف کے سالانہ بجلی کے بل میں تقریبا 45 پائو نڈ تک کمی متوقع ہے، جو گزشتہ بجٹ میں فراہم کئے گئے 150 پائو نڈ کے ریلیف کے علاوہ ہوگی۔