پاکستان میں آلو کے کاشتکاروں کے لیے اہم اقدامات، فوری برآمد کا فیصلہ

برآمدات میں رکاوٹوں کو دور کرنا تھا تاکہ کاشتکاروں کو موجودہ نقصان سے بچایا جا سکے
اسلام آباد (آن لائن) پنجاب کے وزیرِ زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہوکی نے اسلام آباد  میں  وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد آلو کی برآمدات میں رکاوٹوں کو دور کرنا تھا تاکہ آلو کے کاشتکاروں کو موجودہ نقصان سے بچایا جا سکے۔ملاقاتوں کے دوران آلو کی برآمدات میں اضافے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش پر بات چیت کی گئی، جس کے نتیجے میں ازبکستان، قازقستان، روس اور سری لنکا کو آلو کی برآمدات کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی۔ حکومت نے اس اہم پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سے ان ممالک کو آلو کی فوری  برآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے