پاکستانی آلو کی عالمی مانگ میں اضافہ، قازقستان کے ساتھ برآمدی معاہدہ طے، اپریل سے ترسیل کا آغاز
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کی زرعی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ وزارتِ تجارت کے مطابق، وسطی ایشیائی ریاست قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یہ اہم پیش رفت حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی گفتگو کے بعد ممکن ہوئی ہے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے نئے راستے کھول دیے ہیں۔وزارتِ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ آلو کی اس بڑی کھیپ کی برآمد کے لیے اپریل سے جون 2026 تک کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔ پاکستانی برآمد کنندگان کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ قازقستان کی منڈیوں کے لیے بہترین اور عالمی معیار کے مطابق آلو کی فراہمی کو یقینی بنائیں